Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ میں کورونا ضوابط کی خلاف ورزیاں، 22 دکانیں سیل

’توکلنا‘ نہ دکھانے پربھی ایک ہزار ریال جرمانہ کیاجاتا ہے(فوٹو، ٹوئٹر)
جدہ  میونسپلٹی کی تفتیشی ٹیموں نے کورونا وائرس سے بچاو کےلیے مقررہ ضوابط کی پابندی نہ کرنے پر22 دکانوں کو سیل کردیاجبکہ مختلف نوعیت کی 47 خلاف ورزیاں ریکارڈ کی گئیں۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے ‘ کے مطابق جدہ بلدیہ کی تفتیشی ٹیموں نے مختلف مقامات پرقائم تجارتی مراکز ، مالز اور ریسٹورانٹس وغیرہ کے تفتیشی دورے کیے گئے جن کا مقصد کورونا ضوابط پرپابندی کے عمل کویقینی بنانا تھا۔
کورونا ایس اوپیز کے حوالے سے وزارت صحت کی جانب سے عوامی مقامات پرماسک کے استعمال کو لازمی قرار دیتےہوئے اس کی پابندی نہ کرنےوالوں کے جرمانہ کرنے کا عندیہ بھی دیا ہے۔

 ماسک استعمال نہ کرنے پرایک ہزارریال جرمانہ ہوتا ہے(فوٹو، ٹوئٹر)

ضوابط کے حوالے سے وزارت داخلہ کی جانب سے بھی کہا گیا تھا کہ مالز اور بند عوامی مقامات میں جانے والے لازمی طورپرماسک کی پابندی کریں اورجسمانی درجہ حرارت چیک کرانے کے علاوہ سماجی فاصلے کے اصول پرسختی سے عمل کریں ایسا نہ کرنے والوں کو ایک ہزار ریال جرمانے کا سامنا کرنا پڑے گا۔
ایس اوپیز پرعمل درآمد کو یقینی بنانے کےلیے ریجنل بلدیہ کی مختلف ٹیموں نے گزشتہ 2 روز کے اندر جدہ کی متعدد مارکیٹوں کے 6 ہزار 152 دورے کیے۔
تفتیشی دوروں کے دوران سنگین خلاف ورزیوں پر22 دکانوں کو سیل کیا گیا جبکہ مختلف نوعیت کی خلاف ورزیوں پر47 دکانداروں کے چالان کیے گئے۔
بلدیہ کے ذمہ دار کا کہنا تھا کہ مارکیٹوں یا بند عوامی مقامات پرجانے والوں کو چاہئے کہ وہ ماسک کا استعمال لازمی طورپرکریں جبکہ توکلنا کا اسٹیٹس چیک کرانا بھی صارفین کی ذمہ داری ہے

شیئر: