Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ویزوں کے نام پر فراڈ کرنے والی جعلی پاکستانی ویب سائٹ بند

پاکستان میں سرکاری طور پر صرف نادرا کی ویب سائٹ سے ویزہ کی معلومات لی جاسکتی ہے۔ (فائل فوٹو: اے ایف پی)
پاکستانی حکام نے شہریوں کو ویزوں کی فراہمی کے لیے بنائی گئی ایک ویب سائٹ بلاک کردی ہے۔
جدہ میں پاکستانی قونصلیٹ جنرل کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ ’pakistan.visaonline.org‘ نامی ویب سائٹ شہریوں کو ویزہ کی فراہمی کا لالچ دے کر ان سے فیس کی مد میں پیسے وصول کررہی ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ ایک جعلی ویب سائٹ ہے جو کہ ویزوں کے نام پر لوگوں سے فراڈ کررہی ہے۔
اس حوالے سے پاکستانی حکام کا کہنا ہے کہ اس ویب سائٹ کو پاکستان میں تو بلاک کردیا گیا ہے لیکن اسے ابھی بھی کسی دوسرے ملک سے چلایا جارہا ہے۔
پاکستانی حکام کی جانب سے بیرون ملک تمام سفارتی مشنز کو کہا گیا ہے کہ اس معاملے کو اپنے میزبان ممالک کے ساتھ اٹھائیں اور اس جیسی تمام جعلی ویب سائٹوں کو بند کروائیں۔
حکام نے وا ضح کیا ہے کہ www.visa.nadra.gov.pk ویزوں کے حصول کے لیے واحد سرکاری ویب سائٹ ہے۔

شیئر: