Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سیاحوں کے مری اور گلیات جانے پر پابندی میں 24 گھنٹے کی توسیع: شیخ رشید

پاکستان کے وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ حکومت نے مری اور گلیات جانے کے لیےعائد پابندی میں 24 گھنٹے کی توسیع کردی ہے۔
پیر کے روز جاری ایک بیان میں وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ مری اور ملحقہ علاقے کے رہائشیوں پر اس پابندی کا اطلاق نہیں ہوگا۔
ان کے مطابق مقامی انتظامیہ مری اور گلیات کی صورت حال کا مسلسل جائزہ لے رہی ہے۔
مری اور گلیات جانے کے لیے پابندی کھولنے کا فیصلہ صورت حال کا جائزہ لے کرکیا جائے گا۔‘
خیال رہے سیاحتی مقام مری میں شدید برفباری کے دوران پھنس کر گاڑیوں میں 23 سیاحوں کی ہلاکت کے بعد حکومت نے سیاحوں کے مری جانے پر پابندی عائد کی ہے۔ 
سیاحوں کی ہلاکت کی تحقیقات کے لیے پنجاب حکومت نے پانچ رکنی تحقیقاتی کمیٹی قئم کی ہے۔
نوٹیفیکیشن کے مطابق انکوائری کمیٹی کے کنوینئر پنجاب کے ایڈیشنل چیف سیکریٹری ظفر نصراللہ ہوں گے جبکہ اس کمیٹی کے ارکان میں پنجاب حکومت کے دو سیکریٹریز علی سرفراز اور اسد گیلانی کے ساتھ ایڈیشنل آئی جی پنجاب فاروق مظہر شامل ہیں۔ کمیٹی کے ارکان ایک مزید ممبر بھی شامل کر سکیں گے۔

شیئر: