Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سکوئڈ گیم: ’گولڈن گلوب‘ جیتنے والے پہلے کورین اداکار

او یونگ سو نے سیریز میں ’پلیئر 1‘ کا کردار ادا کیا تھا۔ (فائل فوٹو: اے ایف پی)
نیٹ فلکس کی مشہور ترین سیریز ’سکوئڈ گیمز‘ میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے اداکار او یونگ سو ’گولڈن گلوب‘ ایوارڈ جیتنے والے پہلے کورین اداکار بن گئے ہیں۔
یونگ سو نے اس فلم میں ’پلیئر 1‘ کا کردار ادا کیا تھا۔
گولڈن گلوب نے اپنی ویب سائٹ پر لکھا کہ ’او یونگ سو نے کسی بھی سیریز میں بہترین سپورٹنگ اداکار کا ایوار ڈ جیتا ہے۔‘
یونگ سو جنوبی کوریا کہ سٹیج کا ایک بہت بڑا نام ہیں لیکن یہ ان کی گولڈن گلوب کے لیے پہلی نامزدگی تھی اور پہلے ہی موقع پر وہ یہ ایوارڈ جیتنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔
نو سیزنز پر مشتمل سکوئڈ گیمز کی کہانی ان کھلاڑیوں کے گرد گھومتی ہے جو 38.31 ملین ڈالر جیتنے کے لیے مختلف روایتی کھیلوں میں حصہ لیتے اور اس دوران جان کی بازی لگا دیتے ہیں۔
نیٹ فلکس کی یہ سیریز ستمبر 17 کو متعارف کرائی گئی تھی اور یہ اب تک ویڈیو سٹریمنگ پورٹل پر سب سے زیادہ دیکھی جانے والی سیریز ہے۔

شیئر:

متعلقہ خبریں