Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کرنسی ایکسچینج ریٹ 11 جنوری: ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں بہتر

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں معمولی بہتری آئی ہے۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے منگل کو جاری کردہ انٹربینک ریٹ کے مطابق روپے کی قدر میں پانچ پیسے کی بہتری ہوئی ہے۔
پیر کے روز انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 176.68 روپے تھی جو حالیہ کمی کے بعد تبدیل ہو کر 176.63 روپے ہو گئی ہے۔
انٹربینک مارکیٹ میں یورو کی قدر 200.34، برطانوی پاؤنڈ 240.15، سعودی ریال 47.05، اماراتی درہم 48.08، بحرینی دینار 468.43، عمانی ریال 459.36 اور کویتی دینار 583.77 روپے رہی۔
دوسری جانب منگل کے روز اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 178 روپے جب کہ قیمت فروخت 179.2 روپے رہی۔ برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید 239 روپے اور قیمت فروخت 241 روپے، سعودی ریال کی قیمت خرید 46.7 روپے، قیمت فروخت 47.2 روپے اور اماراتی درہم کی قیمت خرید 49.2 روپے اور قیمت خرید 49.8 روپے رہی۔

شیئر: