Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پروفیشنل تیراک محمد مصطفٰے قتل

پچھلے سال ابوظبی میں ہونے والے ورلڈ سوئمنگ چیمپئن شپ میں محمد مصطفٰے نے پاکستان کی نمائندگی کی تھی۔
راولپنڈی پولیس کے مطابق نامعلوم حملہ آوروں نے پروفیشنل تیراک محمد مصطفےٰ کو فائرنگ کرکے ہلاک کر دیا ہے۔
پولیس کے مطابق منگل کو راولپنڈی میں جاتلی ٹاؤن کے علاقے ڈھوک فریال میں محمد مصطفےٰ کو گھر کے باہر فائرنگ کرکے قتل کیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول حساس ادارے کا ملازم تھے اور چھٹیوں پر گھر آئے تھے۔
مصطفےٰ قومی اور بین الاقوامی سطح پر سوئمنگ کے مقابلوں میں پاکستان کی نمائندگی کر چکے ہیں۔
خیال رہے پچھلے سال ابوظبی میں ہونے والے ورلڈ سوئمنگ چیمپئن شپ میں محمد مصطفٰے نے پاکستان کی نمائندگی کی تھی۔  
پولیس کے مطابق لواحقین کا کہنا ہے کہ ان کی کسی سے دشمنی یا تنازعہ نہیں۔
دریں اثنا وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار  نے راولپنڈی میں تیراک محمد مصطفےٰ کے قتل کے واقعہ کا نوٹس لے لیا۔
وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے آر پی او راولپنڈی سے رپورٹ طلب کر لی اور ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم  دے دیا۔
دوسری جانب آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان نے محمد مصطفٰے کے قتل کے واقعہ کا نوٹس لے لیا۔ آئی جی نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس کی سپیشل ٹیمیں تشکیل دینے کا حکم دے دیا۔

شیئر: