Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تاحیات نااہلی کے خلاف درخواست تیار، چند دنوں میں دائر کی جائے گی: احسن بھون

درخواست میں آرٹیکل 184اور آرٹیکل 99 کی تشریح کا بھی مطالبہ کیا جائے گا۔ (فوٹو: اے ایف پی)
سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے ارکان اسسمبلی کی تاحیات نااہلی ختم کرنے کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کرنے کا اعلان کیا ہے۔
سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر احسن بھون نے مقامی ٹی وی چینلز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ تاحیات نااہلی کے حوالے سے درخواست تیار کرلی ہے جو آئندہ چند روز میں سپریم کورٹ میں دائر کی جائے گی۔
ان کے مطابق درخواست میں مطالبہ کیا جائے گا کہ تاحیات نااہلی کے اصول کا اطلاق صرف انتخابی تنازعات میں استعمال کیا جائے۔
درخواست میں آرٹیکل 184اور آرٹیکل 99 کی تشریح کا بھی مطالبہ کیا جائے گا۔
خیال رہے حالیہ سالوں میں کئی سیاستدان بشمول سابق وزیراعظم نواز شریف اور تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر خان ترین سپریم کورٹ سے تاحیات نا اہل ہوچکے ہیں۔
 

شیئر: