Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جوکووچ کا دوران کورونا صحافی سے ملاقات کا اعتراف

نوواک جوکووچ کو آسٹریلیا میں داخل ہونے سے روک دیا گیا تھا۔ فوٹو اے ایف پی
ٹینس سٹار نوواک جوکووچ نے تسلیم کیا ہے کہ انہوں نے ایک صحافی سے ملاقات کی تھی جب انہیں کورونا تھا۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ ایک ’اندازے کی غلطی‘ تھی۔
فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق بدھ کے روز جوکووچ نے یہ اعتراف بھی کیا کہ انہوں نے میلبرن جانے کے لیے آسٹریلوی حکومت کو اپنی سفری ہسٹری کے حوالے سے غلط بیان جمع کروایا، تاہم انہوں نے اس عمل کا الزام اپنے ایجنٹ پر لگایا۔
جوکووچ کی جانب سے یہ بیان انسٹاگرام پر پوسٹ کیا گیا جس میں ان کے حوالے سے تنازعات کی وضاحت کی گئی ہے کہ انہوں نے ویکسین نہ لگوانے کے باوجود بھی آسٹریلین اوپن کے لیے کھیلنے کی کوشش کی۔
جوکووچ نے زور دیتے ہوئے کہا کہ ان کا کورونا ٹیسٹ پازیٹیو آنے کے حوالے سے چلنے والی خبریں ’غلط معلومات پر منبی‘ ہیں۔
ان کے مطابق ’ان کے انفیکٹڈ ہونے کے باوجود عوام میں جانے کے حوالے سے رپورٹس ان کے خاندان کے لیے بہت تکفلیف کا باعث تھیں۔
چونتیس سالہ دنیا کے نمبر ون جوکووچ پچھلے ہفتے آسٹریلیا میں ویکسین کی رعایت کے ساتھ داخل ہوئے تھے کیونکہ 16 دسمبر کو ان کا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔
واضح رہے کہ سربیا سے تعلق رکھنے والے عالمی نمبر ایک ٹینس سٹار نوواک جوکووچ کو آسٹریلوی حکومت نے کورونا کی حفاظتی شرائط پوری نہ کرنے پر ملک میں داخل ہونے سے روک دیا تھا۔
تاہم امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق جج اینتھونی کیلی نے حکومت کے نوواک جوکوچ کا ویزہ کینسل کرنے کے فیصلے کو رد کردیا اور حکم جاری کیا ہے کہ انہیں فیصلہ سنائے جانے کے 30 منٹ کے اندر اندر رلیز کیا جائے۔
فیصلے کے مطابق اس کیس میں جواب دہندگان وزارت داخلہ ہے جسے نوواک جوکووچ کو طے شدہ قیمت ادا کرنی ہوگی۔

نوواک جوکووچ نو مرتبہ اوپن ٹینس کے چیمپئین رہ چکے ہیں۔ فوٹو اے ایف پی

ان کی تمام چیزیں بشمول پاسپورٹ کو انہیں ’جتنا جلدی ہوسکے‘ واپس کی جائیں۔
نوواک جوکووچ کے ساتھ کیا ہوا تھا؟
خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق عالمی نمبر ایک ٹینس سٹار نو مرتبہ اوپن ٹینس کے چیمپئین رہ چکے ہیں جو آسٹریلین اوپن میں شرکت کی غرض سے جمعرات کو آسٹریلیا پہنچے تھے۔
آسٹریلوی بارڈر فورس نے تصدیق کی ہے کہ ٹینس سٹار کا ویزہ بھی منسوخ کر دیا گیا تھا۔
آسٹریلیا کے وزیراعظم سکاٹ موریسن نے جمعرات کو ایک ٹویٹ میں بتایا تھا کہ ’نوواک جوکووچ کا ویزا منسوخ کر دیا ہے۔ اصول، اصول ہوتے ہیں خاص طور پر جب بات ہماری سرحدوں کی ہوتی ہے۔
سکاٹ موریسن نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ ’کوئی بھی شخص قانون سے بالاتر نہیں ہے۔ کورونا وائرس کے باعث لگائی گئی سخت پابندیوں کی وجہ سے آسٹریلیا کم ترین کورونا کے کیسز والے ممالک میں شامل رہا، اور ہم آگے بھی محتاط رہیں گے۔
منگل کو نوواک جوکوچ نے ٹویٹ کی جس میں انہوں نے اپنے مداحوں کو نئے سال کی مبارکباد دی۔ انہوں نے اسٹریلیا میں داخلے پر پابندی لگنے کے حوالے سے مایوسی کا اظہار کیا تھا۔
واضح رہے کہ آسٹریلن اوپن کے دفاعی چیمپیئن نوواک جوکووچ ماضی میں کرونا وائرس ویکسین لگوانے کی مخالفت کرتے ہوئے نظر آئے ہیں۔ آسٹریلیا آمد سے قبل انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ انہیں ویکسین لگوائے بغیر ہی ٹورنامنٹ کھیلنے کی اجازت مل گئی ہے۔

شیئر: