Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں یورینئم کے بڑے ذخائر ہیں : وزیر توانائی

’یورینئم کے ذخائر کے انتہائی شفاف طریقے سے استعمال میں لانے کے لیے مناسب شرکا کی تلاش میں ہیں‘ ( فوٹو: ٹوئٹر)
وزیر توانائی شہزادہ عبد العزیز بن سلمان نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں یورینئم کے بڑے ذخائر موجود ہیں اور ہم انہیں مناسب طریقے سے استعمال کریں گے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق انہوں نے کہا ہے کہ ’یورینئم کے ذخائر کے انتہائی شفاف طریقے سے استعمال میں لانے کے لیے ہم مناسب شرکا کی تلاش میں ہیں‘۔
وہ ریاض میں منعقد ہونے والی انٹر نیشنل مائننگ فورم سے خطاب کر رہے تھے۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان مقامی پیداوار پر بہت زیادہ زور دے رہے ہیں اور ہمارے پاس 2030 تک 2.8 ٹرلین ریال مالیت کی مقامی پیداوار ہوگی‘۔
’معادن کمپنی کے تحت ایک ذیلی ادارے کا افتتاح کیا ہے جو ہماری بیرون ملک سے معدنی ضروریات پوری کرے گی‘۔
وزیر توانائی نے کہا ہے کہ ’توقع کی جارہی ہے کہ معدنی ضروریات میں 600 فیصد اضافہ ہوگا‘۔
 

شیئر: