Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پرائمری سکولوں میں 23 جنوری سے طلبا کی واپسی کی تیاریاں

کلاس رومز میں سماجی فاصلہ برقرار رکھنے پر ہرممکن عمل کیا جائے گا۔ (فوٹو عرب نیوز)
سعودی  وزارت تعلیم  کی جانب سے  پرائمری اور نرسری سکولوں کے  کلاس رومز میں طلبا کی  واپسی کے لیے تیاریاں مکمل کی جا رہی ہیں۔
سعودی عرب کی سرکاری نیوز ایجنسی ایس پی اے کے مطابق عالمی وبا کے باعث  بندش کے  بعد دوبارہ سکول کھولنے کے لیے  طلبا کی صحت سے متعلق  حفاظتی اقدامات اپنائے جا رہے ہیں 23 جنوری سے نافذ العمل ہوں گے۔
وزارت  تعلیم کی طرف سےجاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے تین مختلف درجوں پر اپنائے گئے حفاظتی اقدامات کا اطلاق سرکاری ، نجی اور انٹرنیشنل سکولوں پر ہو گا۔
مملکت کے تمام علاقوں میں پرائمری اور کنڈرگارٹن سکولوں میں طلبا کی صحت سے متعلق احتیاطی تدابیر کو مدنظر رکھا جائے گا اور تمام سکولوں میں عالمی وبا پر قابو پانے اور اس سے محفوظ رہنے کے لیے دستیاب سہولتیں مہیا کی جائیں گی۔
سکولوں کے کلاس رومز اور لیبارٹریوں میں طلباء کی موجودگی کے اوقات میں درمیانی فاصلے کی احتیاط  کو یقینی بنایا جائے گا۔ طلباء کو کلاس رومز کے دو مختلف حصوں میں بٹھایا جائے گا۔
اسی طرح مختلف سکولوں کے بڑے ہال میں طلبا کی موجودگی کے دوران سماجی فاصلے کے تحت تمام طلبا کو تین الگ الگ حصوں میں بٹھائے جانے کے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔

 عالمی وبا  سے محفوظ رہنے کے لیے دستیاب سہولتیں مہیا ہوں گی۔ (فوٹو عرب نیوز)

طلبا کے لیے کلاس روم میں موجود ہونے کی صورت میں مکمل حفاظتی اقدامات میں صحت کے منظور شدہ ضوابط کی پابندی ضروری ہو گی۔
سکولوں کے عملے کی صحت سے متعلق نگرانی کے ساتھ ساتھ  کلاس روم کے اندر اور باہر کی سرگرمیوں میں بھی سماجی فاصلے کو برقرار رکھنے پر ہرممکن عمل کیا جائے گا۔
 

شیئر: