Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کرنسی ایکسچینج ریٹ 12 جنوری: ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں مزید اضافہ

گزشتہ روز بھی ڈالر کی قیمت میں پانچ پیسے کی کمی دیکھنے میں آئی تھی۔ (تصویر: ایس بی پی)
پاکستان میں بدھ کے روز امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں لگاتار دوسرے دن بھی بہتری ریکارڈ کی گئی۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں 40 پیسے کی کمی ہوئی ہے۔
منگل کے روز انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 176.63 روپے تھی جو حالیہ کمی کے بعد تبدیل ہو کر 176.23 روپے ہو گئی ہے۔
انٹربینک مارکیٹ میں یورو کی قدر 200.26، برطانوی پاؤنڈ 240.16، سعودی ریال 47.95، اماراتی درہم 47.97، بحرینی دینار 467.38، عمانی ریال 457.72 اور کویتی دینار 582.68 روپے رہی۔
دوسری جانب بدھ  کے روز اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 177.2 روپے جب کہ قیمت فروخت 178.8 روپے رہی۔ برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید 238.5 روپے اور قیمت فروخت 240.7 روپے، سعودی ریال کی قیمت خرید 46.5 روپے، قیمت فروخت 47 روپے اور اماراتی درہم کی قیمت خرید 49 روپے اور قیمت خرید 49.5 روپے رہی۔

شیئر:

متعلقہ خبریں