Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی پاسپورٹ کی رینکنگ میں عالمی سطح پربہتری

گزشتہ برس عالمی رینکنگ میں سعودی پاسپورٹ کا نمبر 72 تھا(فوٹو، ٹوئٹر)
عالمی سطح پرپاسپورٹس کی رینکنگ میں سعودی پاسپورٹ طاقت میں  رواں برس 7 درجے کا اضافہ ہوگیا ہے- 
سبق ویب سائٹ کے مطابق 2021 کے دوران سعودی پاسپورٹ عالمی درجہ بندی کے تحت 72 ویں نمبر پر تھا- 
’ہینلی پاسپورٹ‘ کی رپورٹ کے مطابق  طاقتور ترین بین الاقوامی پاسپورٹ گراف میں سعودی پاسپورٹ نے تاجکستان کی ریاستوں کی جانب سے  سعودیوں کے لیے ویزے کی پابندی ختم کیے جانے کے بعد مذکورہ پیشرفت حاصل کی- 
ہینلی پاسپورٹ درجہ بندی میں ایاٹا کے جاری کردہ اعدادوشمار پر انحصار کرتا ہے- اس بات کو بنیاد بناتا ہے کہ کسی بھی  ملک کے پاسپورٹ پر کہاں کہاں بلا ویزے کے سفر کیا جاسکتا ہے اور کن کن ملکوں کے سفر کی اجازت ہے- 
ھینلی پاسپورٹ کی درجہ بندی کے مطابق پوری دنیا میں جاپان اور سنگاپور پہلی پوزیشن حاصل کیے ہوئے ہیں- جبکہ جنوبی کوریا اور جرمنی دوسرے، فن لینڈ، اٹلی، لکسمبرگ اور سپین تیسرے، آسٹریا، ڈنمارک، فرانس، ہالینڈ اور سویڈن چوتھے، آئرلینڈ اور پرتگال پانچویں،  برطانیہ، امریکہ، سوئٹزر لینڈ، ناروے، بیلجیئم اور نیوزی لینڈ چھٹے نمبر پر ہیں- 

شیئر: