Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کرنسی ایکسچینج ریٹ 13 جنوری: ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں کمی

ڈالر کی قیمت اضافے کے بعد 176.38 روپے ہو گئی ہے۔ (فائل فوٹو: اے ایف پی)
پاکستان میں جمعرات کے روز امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں کمی ریکارڈ کی گئی۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں 15 پیسے کا اضافہ ہوا ہے۔
بدھ کے روز انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 176.23 روپے تھی جو حالیہ اضافے کے بعد تبدیل ہو کر 176.38 روپے ہو گئی ہے۔
انٹربینک مارکیٹ میں یورو کی قدر 202.18، برطانوی پاؤنڈ 242.13، سعودی ریال 46.99، اماراتی درہم 48.02، بحرینی دینار 467.85، عمانی ریال 458.12 اور کویتی دینار 583.96 روپے رہی۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 176.8 روپے جب کہ قیمت فروخت 178.3 روپے رہی۔ برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید 240 روپے اور قیمت فروخت 242.2 روپے، سعودی ریال کی قیمت خرید 46.4 روپے، قیمت فروخت 46.9 روپے اور اماراتی درہم کی قیمت خرید 48.5 روپے اور قیمت خرید 49 روپے رہی۔

شیئر:

متعلقہ خبریں