Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا کے 5 ہزار 4 سو مریضوں کا اندراج، ایک ہلاک

’گزشتہ 24 گھنٹوں میں 3405 مریض شفایاب ہوئے ہیں‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی عرب میں آج اتوار کو کورونا کے 5 ہزار 4 سو 77 کیسز کا اندراج ہوا ہے جبکہ ایک مریض ہلاک ہوگیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 3405 مریض شفایاب ہوئے ہیں۔
سعودی وزارت صحت نے کہا ہے کہ ’کورونا کے کل مریضوں کی تعداد 615430 ہوگئی ہے جبکہ شفایاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 564947 ہوگئی ہے‘۔
’اسی طرح کورونا کے باعث ہلاک ہونے والوں کی کل تعداد 8906 ہے جبکہ 336 مریضوں کی حالت نازک ہے‘۔

شیئر: