Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مغربی ایران کے کئی شہروں میں زوردار دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں

ایران اور اس کے حریف اسرائیل کے درمیان کشیدگی بڑھ رہی ہے۔ (فوٹو: شٹرسٹاک)
ایران کے معربی ریجن کے کئی شہروں میں اتوار کی صبح کو کئی دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔
خبر رساں ادارے روئٹرز نے مقامی نیوز ایجنسیز اور سوشل میڈیا پوسٹس کے حوالے سے بتایا کہ اتوار کو علی الصبح مغربی ایران کے کئی شہروں میں زوردار دھماکوں کی آوازیں سنائی دیں۔
 تاہم دھماکوں کی نوعیت کا فوری طور پر پتہ نہیں چل سکا ہے۔
حالیہ مہنیوں میں اس طرح کے واقعات کے بعد حکام نے کہا تھا کہ ایرانی فوج امریکہ اور اسرائیل کے ساتھ حالیہ کشیددگی کے بعد غیر اعلانیہ دفاعی مشقیں کر رہی تھی۔
اسدآباد ٹاؤن کے گورنر کا کہنا ہے کہ ایک خوفناک دھماکہ سنا گیا لیکن یہ کہا ہوا ہے اس کا ابھی پتہ نہیں چلا ہے۔
گورنر کے مطابق ’پہلے میں سمجھا کہ یہ گرج چمک کی آواز ہے لیکن بعد میں پتہ چلا ایسا نہیں تھا۔‘
روکنا نیوز ویب سائٹ کے مطابق بعض شہروں اور علاقوں میں دھماکوں کی آواز اتنی زوردار تھی کہ گھروں کے دروازے اور کھڑکیا ہل گئی اور لوگ گھروں سے باہر نکل آئے۔
ٹوئٹر پر پوسٹ کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دھماکوں کی آوازیں طیارہ شکن توپوں کی ہے۔
تاہم روئٹرز نیوز ایجنسی ان ویڈیو کی آزادانہ تصدیق نہیں کر سکا۔
ایران اور اس کے حریف اسرائیل کے درمیان کشیدگی بڑھ رہی ہے جب کہ دوسری جانب تہران 2015 کے جوہری معاہدے کو بچانے کے لیے امریکہ کے ساتھ بلواسطہ مذاکرات کر رہا ہے۔
اسرائیلی لیڈرز تہران کے خلاف فوجی کارروائی کی دھمکی دیتے رہے ہیں۔ ان کے مطابق ڈپلومیسی کے ذریعے ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے نہ روکا جا سکا تو فوجی کارروائی کریں گے۔
تہران کا کہنا ہے کہ اس کا نیوکلیئر پروگرام پرامن مقاصد کے لیے ہے۔

شیئر: