Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خلیج کے سمندر میں زلزلہ: ’سعودی عرب محفوظ رہا‘

زلزلے کا مقام سمندر میں 10 کلو میٹر نیچے تھا- (فوٹو العربیہ)
سعودی جیولوجیکل سروے بورڈ نے کہا ہے کہ اتوار کو خلیج عرب کے سمندر میں زلزلے کے جو جھٹکے ریکارڈ کیے گئے ہیں ان کا سعودی عرب پر کوئی اثر نہیں پڑا ہے-
جیولوجیکل بورڈ کے ترجمان طارق ابا الخیل نے العربیہ نیٹ سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ بورڈ نے خلیج عرب میں دو زلزلوں کی خفجی میں مانیٹرنگ کی- زلزلے کے جھٹکے خلیج عرب کے شمال مشرق میں 190 کلو میٹر دور سمندر میں آئے- ان میں سے ایک کی شدت ریکٹر سکیل پر 4.8 اور دوسرے کی شدت 4.58 تھی-
ترجمان ابا الخیل نے کہا کہ زلزلے کا مقام سمندر میں 10 کلو میٹر نیچے تھا جو سعودی سرحد سے 190 کلو میٹر دور ہے- انہوں شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کو یقین دلایا کہ صورتحال بہتر ہے اور اس حوالے سے کوئی خطرہ نہیں-
ترجمان کا کہنا تھا کہ متحدہ عرب امارات کے نیشنل سینٹر آف میٹرولوجی کے سٹیشن نے اتوار کی صبح ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اعلان کیا تھا کہ مقامی وقت 8 بجکر  25 منٹ پر 5.0 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا-
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: