Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

القریع میں سب سے زیادہ بارش، لوز پہاڑ پر آج پیر کو بھی برفباری

’آج رات سے  یورپ سے آنے والی سردی کی لہر علاقے کو اپنی لپیٹ میں لے لے گی‘ ( فوٹو: ٹوئٹر)
مکہ مکرمہ ریجن کی میسان کمشنری کے علاقے القریع میں 41.8 ملی میٹر کی بارش ہوئی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق ہفتہ اور اتوار کو القریع میں سب سے زیادہ بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ’آج پیر کو عسیر ریجن کی متعدد کمشنریوں سمیت متعدد ریجنوں میں بارش کی توقع ہے‘۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’تبوک ریجن اور اس کے ملحقہ علاقوں میں درمیانے درجے کی بارش ہوگی جبکہ اللوز پہاڑ پر برفباری کا سلسلہ جاری رہے گا‘۔
’برفباری کے باعث پورے علاقے میں درجہ حرارت منفی تک پہنچ جائے گا جبکہ سردی کی لہر دیگر علاقوں تک بھی پھیل جائے گی‘۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’مدینہ منورہ کی متعدد کمشنریوں میں دھند چھائی رہے گی جبکہ اس کی شدت رات کے وقت اور صبح زیادہ ہوگی‘۔
دوسری طرف ماہر موسمیات ڈاکٹر عبد اللہ المسند نے کہا ہے کہ ’کل منگل سے جمعہ تک ریاض سے شمالی علاقوں تک سردی کی لہر ہوگی جس میں درجہ حرارت منفی کے قریب ہوگا‘۔
’طریف  سے تبوک اور اللوز پہاڑ تک برفباری ہوگی جبکہ اس دوران بارش کی بھی توقع ہے‘۔
ادھر ماہرموسمیات خالد الزعاق نے توقع ظاہر کی ہے کہ ’آج رات سے  یورپ سے آنے والی سردی کی لہر علاقے کو اپنی لپیٹ میں لے لے گی‘۔

شیئر: