Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دنیا کے معمر ترین شخص کا 113 ویں سالگرہ سے چند روز قبل انتقال

ان کی ولادت سپین میں پونتے کیسٹرو میں 11 فروری 1909 میں ہوئی۔ فوٹو: گنیز ورلڈ ریکارڈز
دنیا کے معمر ترین شخص سیچورینو دو لا فیونٹ گارسیا 112 برس کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں۔
خبر رساں ادارے اے ایف پی نے بدھ کو گنیز ورلڈ ریکارڈز کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ سپین سے تعلق رکھنے والے اس شخص کا انتقال اپنی 113 ویں سالگرہ سے تین ہفتے قبل ہوا ہے۔
گنیز ورلڈ ریکارڈ کے مطابق 112 برس اور 211 دنوں کی عمر پر انہیں دنیا کا معمر ترین شخص قرار دیا گیا تھا اور اگلے ماہ ان کی 113 ویں سالگرہ ہونی تھی۔
سیچورینو دو لا فیونٹ گارسیا سپین کے علاقے کیسٹرو میں 11 فروری 1909 کو پیدا ہوئے تھے۔
اپنے چھوٹے قد کی وجہ سے انہوں نے 1936 کی ہسپانوی خانہ جنگی میں حصہ نہیں لیا اور جوتوں کے کاروبار سے وابستہ ہو گئے۔
ان کے سات بچے، 14 پوتے پوتیاں اور نواسے نواسیاں تھے۔
گنیز ریکارڈز کی ویب سائٹ کے مطابق اس سے قبل فرانس کے جی این لویئز کیلمنٹ کو دنیا کا معمر ترین شخص قرار دیا گیا تھا۔ ان کا انتقال 1997 میں 122 برس اور 164 دنوں کی عمر میں ہوا تھا، جبکہ وہ 1875 میں فرانس میں پیدا ہوئے تھے۔
 

شیئر:

متعلقہ خبریں