Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اے ڈی خواجہ آئی جی سندھ برقرار،حکومتی فیصلہ معطل

  کراچی ..سندھ ہائیکورٹ نے آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کو عہدے پر برقرار رکھا اور قائم مقام آئی جی عبد المجید دستی کو عہدہ چھوڑنے کا حکم دیا ہے۔ عدالت نے آئی جی کو ہٹانے سے متعلق حکومت سندھ کا نوٹیفیکیشن معطل کردیا ۔ قائم مقام آئی جی کو فوری طور پر چارج چھوڑنے کا حکم دیا ہے۔واضح رہے کہ حکومت سندھ نے اے ڈی خواجہ کی خدمات واپس وفاق کے حوالے کرنے کے بعد سردار عبدالمجید دستی کو قائم مقام انسپکٹر جنرل ( آئی جی) سندھ مقرر کیا تھا۔ ۔ آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے چارج چھوڑنے سے انکار کردیا اور کہا کہ جب تک وفاق کا نوٹیفیکشن نہیں آتا وہ چارج نہیں چھوڑیں گے ۔ قائم مقام آئی جی نے بھی کام شروع کردیا تھا صوبے میں دو آئی جی کام کر رہے تھے۔دریں اثناءمشیر اطلاعات مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ عدالت کا فیصلہ چیلنج کریں گے۔

 

شیئر: