Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شدید سردی سے اونٹ کے آنسو جم گئے

وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے- (فوٹو العربیہ)
طریف میں اونٹ کی آنکھوں سے نکلتے آنسو منجمد ہونے کے منظر پر مشتمل وڈیو سوشل  میڈیا پر وائرل ہوگئی- صارفین حیرت زدہ ہیں کہ آخر سردی کتنی شدید ہے کہ اونٹ کی آنکھوں سے نکلتے ہوئے  آنسو تک ٹھٹھر گئے-  
العربیہ چینل کے مطابق صارفین نے اونٹ کی آنکھوں سے نکلنے والے آنسو کے جم جانے کا منظر دیکھ کر نہ صرف یہ کہ حیرانی کا اظہار کیا ہے بلکہ  بہت سارے صارفین اس منظر کو ناقابل یقین کہہ رہے ہیں-  
طریف میں سردی نقطہ انجماد سے 5 ڈگری نیچے ہے- شدید سردی کے باعث اونٹ کی آنکھوں سے نکلنے والے آنسو بہنے کے بجائے جم رہے ہیں- وڈیو وائرل ہونے کی اصل وجہ یہی ہے-  
دریں اثنا موسمیات کے قومی مرکز نے ریاض اور قصیم کے باشندوں کو تنبیہ کی ہے کہ  وہ جمعہ اور سنیچر کو سیر سپاٹے کے لیے جنگلات کا رخ نہ کریں- ان دونوں دنوں میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے تین ڈگری نیچے ہوگا-  
قومی مرکز کے تجزیہ نگار عقیل العقیل نے بتایا کہ شمالی مملکت میں شدید سردی کی لہر ابھی جاری رہے گی- درجہ حرارت تدریجی طور پر بڑھنا شروع ہوگا-  
العقیل نے کہا کہ سردی کی شدید لہر مملکت کے مشرقی اور وسطی علاقوں کا رخ کرے گی- سنیچر یا اتوار کے روز سے مملکت کے جنوبی علاقے اس لہر کی لپیٹ میں ہوں گے-
 
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: