Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دبئی: سولر پاور سے 2 لاکھ 50 ہزار گھروں کو بجلی کی فراہمی کا منصوبہ

شمسی توانائی سے دو لاکھ سے زیادہ گھروں کو بجلی فراہم کی جائے گی (فائل فوٹو: اے ایف پی)
دبئی میں شمسی توانائی کے ایک حالیہ منصوبے کے تحت گرین انرجی کے ذریعے دو لاکھ 50 ہزار گھروں کو بجلی فراہم کی جائے گی۔
عرب نیوز کے مطابق دبئی الیکٹریک سٹی اور واٹر سپلائی اتھارٹی کی جانب سے یہ منصوبہ  محمد بن راشد آل مکتوم سولر پارک سے 10 کلو میٹر کے فاصلے پر شروع کیا گیا ہے۔
عرب امارات کی نیوز ویب سائٹ ’نیشنل نیوز‘ کے مطابق اس منصوبے کے ذریعے 900 میگا واٹ بجلی پیدا کی جائے گی۔
سولر سسٹم لگانے کے پانچوے مرحلے کا یہ پہلا منصوبہ ہے جس میں لگے ہوئے 25 لاکھ فوٹو والٹک سیلز کے ذریعے زیادہ سے زیادہ روشنی جمع کی جا سکے گی۔
شمسی توانائی کا یہ منصوبہ دبئی کلین انرجی سٹریٹجی 2050 سے بھی مطابقت رکھتا ہے۔
اس منصوبے پر کام کرنے والی کمپنی شعا انرجی کے سربراہ عمر الحسن کا کہنا ہے کہ اس کی تکمیل سے کاربن ڈائی آکسائیڈ کی پیداوار میں 11 لاکھ ٹن سے زیادہ کمی آئے گی۔
اس منصوبے کو زیادہ سے زیادہ فائدہ مند بنانے میں امریکی کمپنی ’نیکسٹ ٹریکر‘ سے بھی مدد لی گئی ہے۔
اسی مرحلے میں دوسرا منصوبہ دسمبر 2022 میں شروع کیا جائے گا۔

شیئر: