Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مساجد میں خدام کی اسامیوں کے لیے نئی شرط کیا ہے؟

ایسے افراد کا تقرر کیا جائے گا جو کہیں اور ملازمت نہ کرتے ہوں( فوٹو عاجل)
سعودی وزیر اسلامی امور عبداللطیف آل الشیخ نے کہا ہے کہ’ مساجد کے خدام کی اسامیوں پر صرف ایسے افراد کا تقرر کیا جائے گا جو کہیں اور ملازمت نہ کرتے ہوں‘۔
اخبار 24 کے مطابق وزارت اسلامی امور کے  ذرائع نے بتایا کہ’ وزیر اسلامی امور نے ایسے تمام خدام کی برطرفی کے احکام جاری کردیے ہیں جو مساجد کی ملازمت کے لیے یکسو نہیں اور کہیں اور ملازمت نہ کرتے ہوں‘۔ 
وزیر اسلامی امور نے کہا کہ’ چھوٹی مساجد اور جامع مساجد کے ایسے تمام خدام کے نجی کوائف معلوم کیے جائیں کہ آیا وہ صرف مساجد کی خدمت انجام دے رہے ہیں یا ان کے پاس روزگار کا کوئی اور ذریعہ بھی ہے‘۔
’اگر وہ کسی دوسری جگہ کام کررہے ہوں تو ایسی صورت میں مساجد کے خدام کی حیثیت سے ان کی ملازمت ختم کردی جائے‘۔
وزارت اسلامی امور کے ذرائع نے بتایا کہ’ ہر مسجد کا انسپکٹر خدام المساجد کی ملازمت کے معاہدوں کی تجدید کی درخواست کی تصدیق کرے گا۔اس کی رپورٹ پر ہی تقرر اور عدم تقرر کا فیصلہ ہوگا۔ فیصلے پر عمل درآمد فروری 2022 سے کیا جائے گا‘۔ 

شیئر: