Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

میچ سے کچھ دیر قبل پشاور زلمی کے لیے نئی مشکل، ایک اور کھلاڑی کا کورونا ٹیسٹ مثبت

پی ایس ایل کا دوسرا میچ پشاور زلمی اور کوئٹی گلیڈی ایٹرز کے درمیان ہے (فائل فوٹو: پی ایس ایل)
پاکستان سپر لیگ 2022 (پی ایس ایل سیون) کے دوسرے میچ سے قبل پشاور زلمی کو اس وقت مشکل کا سامنا کرنا پڑا جب ایک غیرملکی کھلاڑی کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آ گیا۔
پی ایس ایل ذرائع نے اردونیوز کو تصدیق کی کہ پلاٹینم کیٹگری میں ٹیم کا حصہ بننے والے حضرت اللہ زازئی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس کے بعد وہ آئسولیشن میں ہیں۔
اس سے قبل پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض اور کامران اکمل کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آ چکا ہے جس کے بعد وہ آئسولیشن میں ہونے کی وجہ سے ابتدائی میچ کے لیے ٹیم کو دستیاب نہیں ہیں۔
پشاور زلمی نے اعلان کیا تھا کہ کپتان وہاب ریاض کی عدم دستیابی کے باعث سینیئر کرکٹر شعیب ملک پہلے میچ میں پاکستانی ٹیم کی قیادت کریں گے۔
 

شیئر: