Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات میں حوثی حملے کے باعث پروازیں متاثر نہیں ہوئیں

’پروازوں کے طے شدہ جدول میں کسی قسم کی تبدیلی کی ضرورت محسوس نہیں ہوئی‘ ( الامارات الیوم)
اماراتی محکمہ شہری ہوا بازی نے کہا ہے کہ ملک کے تمام ہوائی اڈوں میں پروازیں جدول کے مطابق ہیں۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق محکمے نے کہا ہے کہ ’حوثی حملے کے باعث کوئی پرواز متاثر نہیں ہوئی‘۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’حوثی ملیشیا نے ملک پر میزائل داغا تھا جسے ہماری فضائیہ نے ناکام بنا دیا ہے‘۔
’یہ کارروائی ہوائی اڈوں سے کافی دور تھی جس کے باعث پروازوں کے طے شدہ جدول میں کسی قسم کی تبدیلی کی ضرورت محسوس نہیں ہوئی‘۔
محکمے نے شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ مستند اور سرکاری ذرائع سے صحیح معلومات حاصل کریں۔

شیئر: