Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسلام آباد ہائیکورٹ کی اسحاق ڈار کا گھر نیلام کرنے کی اجازت

تبسم اسحاق ڈار نے درخواست میں موقف اپنایا تھا کہ اسحاق ڈار نے 14 فروری 1989 کو گھر مجھے تحفے میں دیا تھا۔ (فائل فوٹو: ٹوئٹر)
اسلام آباد ہائیکورٹ نے اسحاق ڈار کی اہلیہ کی لاہور میں گھر کی نیلامی کے خلاف درخواست مسترد کر دی ہے۔
پیر کو سماعت کے دوران عدالت نے حکومت کو اسحاق ڈار کا گلبرگ تھری لاہور میں موجود گھر نیلام کرنے کی اجازت دے دی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے گھر پر تبسم اسحاق ڈار کا دعویٰ مسترد کرنے کا فیصلہ برقرار رکھا ہے۔
عدالت نے گھر کی نیلامی پر دیا گیا سٹے آرڈر بھی ختم کر دیا۔
تبسم اسحاق ڈار نے درخواست میں موقف اپنایا تھا کہ گلبرگ تھری لاہور کا گھر میری ملکیت ہے۔ اسحاق ڈار نے 14 فروری 1989 کو گھر مجھے تحفے میں دیا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ احتساب عدالت نے گھر پر میرے دعوے کی تحقیق کیے بغیر حکم جاری کیا۔
خیل رہے کہ احتساب عدالت نے گلبرگ تھری لاہور کا گھر سات نومبر کو ضبط کر کے نیلام کرنے کا حکم دیا تھا۔

شیئر: