Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’کسی نے سٹریس دیکھنا ہو تو اسحاق ڈار کا چہرہ دیکھ لے‘

وزیر اعظم نے کہا کہ شیطان انسان کے گناہوں کو پبلک میں نشر کر دیتا ہے اور چھپانے کی کوشش کامیاب نہیں ہوتی۔ فوٹو: بی بی سی سکرین گریب
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اگر کسی نے ’سٹریس‘ دیکھنا ہو تو ہارڈ ٹاک کے انٹرویو میں اسحاق ڈار کا چہرہ دیکھ لے، جہاں وہ جھوٹ بول کر دل کی بیماری کا بتا رہے تھے، جس قدر دباؤ میں تھے بیماری نہ بھی ہوتی، ہو جانی تھی۔
بدھ کو گلگت بلتستان میں نو منتخب کابینہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے ارکان کو جانفشانی سے کام کرنے کی ہدایت کی۔
انہوں نے حزب اختلاف کی تحریک پی ڈی ایم کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کورونا پھیل رہا ہے اور یہ جلسے کر رہے ہیں۔
وزیراعظم نے نواز شریف اور آصف زرداری کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وہ انہیں 40 سال سے جانتے ہیں اور ’ان پر اللہ کا عذاب نازل ہوتا دیکھا ہے جو سب کے لیے عبرت کا باعث ہے۔‘
عمران خان کے بقول چوری چھپتی نہیں ہے۔ ایک جھوٹ کو چھپانے کے لیے سو جھوٹ بولنا پڑتے ہیں اور پھر چوری کرنے والوں کی اولاد بھی یہی کرتی ہے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ شیطان انسان کے گناہوں کو پبلک میں نشر کر دیتا ہے اور چھپانے کی کوشش کامیاب نہیں ہوتی۔ ’ایسا ہی ان کے ساتھ ہوا، نیب کا چیئرمین رکھ لیا، چارٹر آف ڈیموکریسی سمیت مک مکا بھی کر لیا۔ لیکن ان کو معلوم نہیں تھا کہ پانامہ کا انکشاف ہو جائے گا۔'

 پی ڈی ایم کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے عمران خان نے کہا کورونا پھیل رہا ہے اور یہ جلسے کر رہے ہیں۔ فائل فوٹو: اے ایف پی

عمران خان نے کہا کہ ’کل کورونا سے 70 ہلاکتیں ہوئیں، ہسپتالوں پر پریشر بڑھ رہا ہے۔‘
ان کا کہنا تھا کہ احتجاج میں شامل جماعتیں اپنی چوری بچانے کی کوشش کر رہی ہیں۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ احساس پروگرام کو گلگت بلتستان لایا جا رہا ہے اور یہاں کے لوگ 10 لاکھ روپے تک کا علاج مفت کروا سکیں گے۔

شیئر: