Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وفاق میں حکومت بنا کردکھاوں گا،زرداری

 گڑھی خدا بخش ...پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کی طرف میلی نظر رکھنے والوں سے پہلے ڈرے نہ اب ڈریں گے۔ آئندہ وفاق میں حکومت بنا کردکھاوں گا۔ منگل کو گڑھی خدا بخش میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو کے ساتھ بھی بہت ظلم اور زیادتی ہوئی لیکن بھٹو نے ہمیشہ پاکستان کے بارے میں سوچا۔ کسی سے شکوہ نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ پانامہ کیس کے فیصلے کا انتظار ہے۔ ہمارے ساتھ ہر دور میں ظلم وزیادتی ہوتی رہی لیکن آج دیکھنا ہے کہ ان کے ساتھ کیا ہوتا ہے اور کیا نہیں ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پانا مہ کیس کے فیصلے کا انتظار کر رہے ہیں ۔ آج بجلی کے ساتھ پانی کی بھی قلت ہوگئی جبکہ حکومت کی زیادہ سے زیادہ سوچ پیلی ٹیکسی تک محدود ہے۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کے لئے تیار ہیں۔عوام سے وعدہ ہے آئندہ وفاق میں حکومت بنا کردکھاوں گا۔اس مرتبہ اپوزیشن میں رہ کر تھوڑے بندوں سے چیئرمین سینیٹ بنالیا تو اگلی مرتبہ وزیراعظم بھی بنا کر دکھاوں گا۔ انہوں نے کہا کہ صرف 15 دن پنجاب میں بیٹھا تو کاغذی شیروں اور بلے والوں کا حال خراب ہوگیا۔ پنجاب کے ہر ضلع میں جاوں گا، دیکھنا سارے پیٹو بھاگیں گے۔

 

شیئر: