Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ذو الفقار بھٹو عظیم لیڈر تھے، عبد الکریم خان

ریاض( ذکاءاللہ محسن)ذوالفقار علی بھٹو عظیم لیڈر اور رہنما تھے۔وہ واحد لیڈر تھے جنہوں نے پاکستانی قوم کو شعور دیا۔ ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی ایڈہاک کمیٹی کے چیرمین عبدالکریم خان نے ذوالفقار علی بھٹو کی یاد میں اردو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ان کا  کہنا تھا کہ بھٹو جیسے لیڈر صدیوں میں پیدا ہوتے ہیں۔پاکستان میں ایٹمی پروگرام شروع کروا کر وطن عزیز کو ہمیشہ ہمیشہ کے لئے ناقابل تسخیر بنا دیا۔ بھٹو ازم ایک سوچ اور ایک تحریک کا نام ہے جس کو ہمیشہ ملک کے دشمنوں نے دبانے کی بھر پور کوشش کی ہے ۔ ایڈھاک کمیٹی کے جنرل سکریٹری ریاض راٹھور نے کہا کہ ذو الفقار علی بھٹو کے وژن آج بھی رائج کیا جائے تو پاکستان طاقتور ملک بن کر ابھرے گا۔ محمد اصغر قریشی، ملک فقیر محمد اور فیض نجدی نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو اپنی منفرد سوچ اور عوامی لیڈر ہونے کی بدولت اسلامی دنیا میں بھی مقبول تھے۔

شیئر: