Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کا 24 برس بعد دورہ پاکستان، سیریز کا شیڈول جاری

آسٹریلیا کی ٹیم 1998 کے بعد پہلی مرتبہ پاکستان کا دورہ کررہی ہے۔ (فائل فوٹو: اے ایف پی)
آسٹریلیا کے کرکٹ بورڈ نے باضابطہ طور پر ٹیم کے دورہ پاکستان کی تصدیق کردی ہے اور میچوں کا شیڈول بھی جاری کردیا ہے۔
جمعہ کے روز آسٹریلین کرکٹ بورڈ کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ایک ٹویٹ میں کہا گیا کہ آسٹریلوی کھلاڑی پاکستان جارہے ہیں اور ’یہ 1998 کے بعد آسٹریلیا کی مردوں کی ٹیم کا پہلا دورہ پاکستان ہے۔‘
پاکستان کے دورے کے دوران آسٹریلیا کی ٹیم تین ٹیسٹ، تین ایک روزہ اور ایک ٹی 20 میچ کھیلے گی۔
آسٹریلین کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق آسٹریلیا اور پاکستان کے درمیان پہلا ٹیسٹ 4 سے 8 مارچ کو راولپنڈی، 12 سے 18 مارچ کو کراچی اور 21 سے 25 مارچ کو لاہور میں کھیلا جائے گا۔
تینوں ایک روزہ میچ 29 مارچ، 31 مارچ اور 2 اپریل کو راولپنڈی سٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔ جبکہ واحد ٹی 20 میچ 5 اپریل کو راولپنڈی سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

آسٹریلوی کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ دورہ پاکستان کے لیے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان اگلے کچھ دنوں میں کیا جائے گا۔

شیئر: