Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فرانس کا اماراتی فضائی حدود کی حفاظت کے لیے فوجی مدد فراہم کرنے کا اعلان

رافیل لڑاکا طیارے ابو ظبی میں موجود فرانس کی مستقل تنظیم سے وابستہ ہیں (فائل فوٹو: اے ایف پی)
فرانس کی مسلح افواج کی وزیر فلورنس پارلی نے کہا ہے کہ ان کا ملک متحدہ عرب امارات کو اس کی فضائی حدود کی حفاظت کے لیے فوجی مدد فراہم کرے گا۔
عرب نیوز کے مطابق جمعے کو فرانسیسی وزیر نے کہا کہ رافیل لڑاکا طیارے، جو ابوظبی میں موجود فرانس کی مستقل تنظیم سے وابستہ ہیں، متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے ساتھ مل کر نگرانی کرنے، سراغ لگانے اور ضرورت پڑنے پر (حملوں) کو روکنے کے مشنز میں مصروف ہیں۔
یہ اعلان رواں برس 17 جنوری کو ابو ظبی پر ہونے والے حوثیوں کے حملے بعد کیا گیا ہے۔ اس حملے میں چھ افراد ہلاک ہوگئے تھے۔
ایران کے حمایت یافتہ حوثی باغیوں نے گذشتہ ہفتے اسرائیلی صدر کے دورے کے دوران بھی امارات پر حملے کی کوشش کی تھی۔

شیئر: