Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عرب اتحاد کے صنعا میں حوثیوں کے اہداف پر فضائی حملے

چوبیس گھنٹے کے دوران حوثیوں کے ٹھکانوں پر 26 حملے کیے گئے( فائل فوٹو العربیہ)
عرب اتحاد برائے یمن نے کہا ہے کہ ’بدھ کو صنعا میں اسلحہ کے گوداموں اور خطرات پیدا کرنے والے ذرائع سے نمٹنے کے لیےعسکری آپریشن کیا گیا ہے‘۔ 
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق عرب اتحاد نے بیان میں کہا کہ ’عسکری آپریشن شہریوں کو جارحانہ حملوں سے بچانے کے لیے عسکری ضرورت کے تحت اور حملے کے خطرات کو ختم کرنے کےلیےکیا گیا‘۔  
علاوہ ازیں عرب اتحاد نے پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران حجہ اور مارب میں حوثیوں کے ٹھکانوں پر 26 حملے کیے ہیں۔
ٹارگٹڈ کارروائیوں میں 22 عسکری گاڑیاں تباہ ہوئی ہیں جبکہ وہاں موجود متعدد حوثی دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

شیئر: