Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت میں سردی کی نئی لہر سے کون سے علاقے متاثر ہوں گے؟

درجہ حرارت نقطہ انجماد سے پانچ ڈگری نیچے گرنے کا امکان ہے( فوٹو عرب نیوز)
سعودی موسمیات کے قومی مرکز کے تجزیہ کار عقیل العقیل نے کہا ہے کہ مملکت کے شمالی علاقوں میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے پانچ ڈگری نیچے گرنے کا امکان ہے۔ 
عاجل ویب سائٹ کے مطابق انہوں نے کہا کہ ’سنیچر سے تبوک، حدود شمالیہ، حائل، الجوف اور مدینہ منورہ میں برفانی ماحول پیدا ہونے کا امکان ہے۔  ریاض، قصیم اور الشرقیہ میں سردی کی شدید برفانی لہر متوقع ہے۔‘
 قومی مرکز کے تجزیہ کار کا کہنا ہے کہ ’سرد لہر آتے ہی مملکت کے شمالی اور مشرقی علاقوں میں بوندا باندی کا بھی امکان ہے۔ جنوب مغربی اور جنوبی بالائی علاقے سردی کی نئی لہر سے متاثر ہوں گے۔‘
اخبار 24 کے مطابق ماہر موسمیات ڈاکٹر خالد الزعاق نے بتایا کہ’ ابھی موسم سرما باقی ہے۔ سردی کی پانچ لہریں اور آئیں گی۔‘
انہوں نے کہا کہ’ اس سال سردی کا موسم سخت نہیں، تاہم موسم سرما طویل ہے یہ نئی بات ہے۔‘

شیئر: