Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزیراعظم کے خلاف ٹرینڈ چلانے کے الزام میں سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ گرفتار

صابر ہاشمی کو لاہور سے گرفتار کیا گیا ہے (فائل فوٹو: ٹوئٹر)
پاکستان کے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے سائبر کرائم سیل نے وزیراعظم کے خلاف ٹرینڈ چلانے کے الزام میں اپوزیشن جماعت ن لیگ کے ورکر کو گرفتار کیا ہے۔
ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ صابر ہاشمی کی گرفتاری کی تصدیق کی ہے۔
پیر کے روز ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کے خلاف ٹرینڈ چلانے پر صابر ہاشمی کے خلاف مقدمہ درج کر کے انہیں لاہور کے علاقے ماڈل ٹاؤن سے گرفتار کیا گیا ہے۔
پیر کی شام صابر محمود ہاشمی کی گرفتاری کے اعلان سے قبل سوشل میڈیا پر متعدد صارفین نے دعوی کیا تھا کہ انہیں اغوا کیا گیا ہے۔
مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے صابر محمود ہاشمی کے معاملے پر تبصرے میں اسے ’دن دیہاڑے اغوا‘ قرار دیا۔

اپنی ٹویٹ میں ان کا کہنا تھا کہ صابر محمود ہاشمی کا دن دہاڑے اغوا حکومت کی بدحواسی کی گواہی دیتا ہے۔ کیا عمران خان کوئی مقدس گائے ہے کہ جس کی لوٹ مار اور ناکامیوں پر تنقید نہیں کی جا سکتی؟
قانون دان ایمان زینب مزاری نے صابر محمود ہاشمی کے معاملے پر تبصرے میں لکھا کہ ’پیکا کی دفعہ 20 کے تحت ایک مقدمے میں ضمانت ملنے کے باوجود صابر محمود ہاشمی کو آج اغوا کر لیا گیا ہے۔ ۔‘
 

شیئر: