Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’تھینک یو مائی لو‘، شاہین شاہ آفریدی کو ویلنٹائنز ڈے گفٹ کس نے بھیجا؟

انہوں نے انسٹاگرام سٹوری کے ساتھ لکھا ’تھینک ہو مائی لو‘(تصویر: فیس بک/شاہین شاہ آفریدی)
پاکستان کے فاسٹ بولر اور لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی کو کسی کی جانب سے ’ویلنٹائنز ڈے‘ کے موقع پر تحفہ موصول ہوا ہے۔
پیر کو لاہور قلندرز کے کپتان نے انسٹاگرام سٹوری پر ایک ویڈیو لگائی جس میں ایک میز پر سرخ و سفید گلاب، تحائف اور غبارے رکھے دیکھے جاسکتے ہیں۔
شاہین نے ویڈیو کے ساتھ لکھا ’تھینک یو مائی لو۔‘
تاہم قومی فاسٹ بولر نے اس راز سے پردہ نہیں اٹھایا کہ یہ تحائف انہیں کس کی جانب سے ارسال کیے گئے ہیں۔
دوسری جانب شاہین شاہ آفریدی کی قیادت میں لاہور قلندرز نے اپنی جیت کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔ گذشتہ رات قلندرز نے لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو باآسانی شکست دی تھی۔
گلیڈی ایٹرز کے خلاف جیت میں شاہین شاہ آفریدی نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔ انہوں نے میچ کے پہلے ہی اوور میں جیسن رائے اور جیمز ونس کی وکٹیں لیں تھیں۔
مجموعی طور پر پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن میں شاہین شاہ آفریدی سات میچوں میں گیارہ وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔

شیئر: