Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مجلس شوری کے صدر عرب پارلیمانی کانفرنس میں شرکت کریں گے

کانفرنس 17 اور 18 فروری  کو قاہرہ میں ہورہی ہے(فوٹو ایس پی اے)
سعودی مجلس شوری کے صدر شیخ ڈاکٹر عبداللہ بن محمد آل الشیخ عرب پارلیمانی تنظیم کی 32 ویں کانفرنس میں شرکت کے لیے بدھ کو روانہ ہوں گے۔
عرب پارلیمانی تنظیم کی 32 ویں کانفرنس 17 اور 18 فروری  کو قاہرہ میں ہورہی ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق عرب ممالک کے سپیکرز اور مجالس شوری کے سربراہ اجلاس میں شرکت کر رہے ہیں۔
 ’عرب اتحاد‘ کے عنوان سے ہونے والے اجلاس میں عرب دنیا کو درپیش متعدد مسائل، سیاسی و معاشی و سلامتی چیلنج زیر بحث آئیں گے۔
سیاسی امور، پارلیمانی و مالیاتی و اقتصادی تعلقات، خواتین اور بچوں سے متعلق رپورٹوں کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔ 
صدر شوری شیخ ڈاکٹر عبداللہ بن محمد آل الشیخ نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ’ شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد مشترکہ عرب جدوجہد کے استحکام کی خاطر تمام ریاستی اداروں میں شرکت ضروری سمجھتے ہیں‘۔
یاد رہے کہ عرب پارلیمانی آرگنائزیشن 1974 میں قائم ہوئی تھی۔ یہ عرب پارلیمانی تنظیم ہے۔ اس کا مقصد عرب اتحاد کو مضبوط بنانا، عرب دنیا کو درپیش خطرات، مسائل اور امور کے حل کے حوالے یکجہتی پیدا کرنا، علاقائی و بین الاقوامی پارلیمانی اجلاسوں میں عرب کاز کی وکالت کرنا ہے۔

شیئر: