Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ابوظبی کی گرین لسٹ اپ ڈیٹ، قرنطینہ کی پابندی ختم

گرین لسٹ میں سعودی عرب، کویت سمیت دیگر ممالک شامل ہیں( فائل فوٹو عرب نیوز)
متحدہ عرب امارات ابوظبی کے محکمہ ثقافت و سیاحت نے 15 فروری 2022 سے ابوظبی آنے والوں کے لیے نئے سفری ضوابط مقرر کیے ہیں۔ گرین لسٹ کو اپ ڈیٹ کیا گیا ہے۔ 
الامارات الیوم کے مطابق محکمہ ثقافت و سیاحت نے بیان میں کہا کہ گرین لسٹ میں شامل ممالک سے ابوظبی آنے والے ویکسین یافتہ افراد پر قرنطینہ کی پابندی نہیں ہوگی تاہم انہیں ابو ظبی ایئر پورٹ پہنچنے اور اپنے قیام کے چھٹے دن پی سی آر ٹیسٹ کرانا ہوگا۔

ابوظبی ایئر پورٹ پہنچے پر پی سی آر ٹیسٹ کرانا ہوگا( فوٹو ٹوئٹر)

گرین لسٹ میں شامل غیر ویکسین یافتہ افراد پر بھی قرنطینہ کی پابندی نہیں ہوگی تاہم انہیں ابوظبی ایئر پورٹ پہنچے اور اپنے قیام کے چھٹے اور نویں دن پی سی آر ٹیسٹ کرانا ہوگا۔
  پندرہ فروری 2022 سے گرین لسٹ میں شامل ممالک کے باشندے قرنطینہ کی پابندی بغیر براہ راست ابو ظبی آسکتے ہیں۔ 
گرین لسٹ میں سعودی عرب، کویت، عمان، مراکش، ترکی، ملائیشیا، سنگاپور، تاجکستان، امریکہ، بحرین، برازیل، پرتگال، بوسنیا، الجزائر، عراق، چین، فلپائن، میانمار، یمن، آذربائیجان، ازبکستان، فن لینڈ، مالدیپ، ایران، اسرائیل، انڈونیشیا اور تیونس سمیت 75 ممالک شامل ہیں۔ 

شیئر: