Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مساجد و سرکاری اداروں میں ’نیکر‘ پہننے والوں پر جرمانہ ہوگا

سماجی آداب کے منافی قوانین پرعمل کرنا ہرایک کے لیے لازمی ہے (فوٹو: ٹوئٹر)
وزیر داخلہ نے سماجی ذوق کے منافی خلاف ورزیوں کی فہرست میں ایک اور خلاف ورزی کا اضافہ کردیا۔ اب تک یہ 19 خلاف ورزیوں پر مشتمل تھی اضافے کے بعد خلاف ورزیوں کی تعداد  20 ہوگئی ہے۔ 
عکاظ اخبار کے مطابق سعودی وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود نے نئی خلاف ورزی اور اس پر جرمانے کی منظوری دے دی ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق مساجد اور سرکاری اداروں میں ہاف پینٹ (نیکر) پہن کر آنا سماجی آداب کے منافی ہے، اس پر 250 سے  500 ریال تک جرمانہ ہوگا۔ 
سماجی ادب کے منافی خلاف ورزیوں کا لائحہ عمل  دو نومبر  2019 سے نافذ کیا جاچکا ہے۔ اس وقت اس فہرست میں  19 خلاف ورزیاں شامل تھیں۔ سابقہ خلاف ورزیوں پر 50 ریال سے لے کر  6 ہزار ریال تک کا جرمانہ مقرر ہے۔ 

شیئر: