Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الجزائر کی سابق وزیر صنعت کو قید اور جرمانے کی سزا

بدعنوانی ثابت ہونے پر5 برس قید اور3 لاکھ دینارجرمانے کی سزا دی گئی(فوٹو، ٹوئٹر)
الجزائر کی ایک عدالت نے بدعنوانی اور عہدے کا ناجائز فائدہ اٹھانے کے الزامات ثابت ہونے پر سابق وزیر صنعت جمیلہ تمازیرت کو 5 برس قید اور3 لاکھ دینار جرمانے کی سزاسنادی ہے۔ 
اخبار 24 کے مطابق تمازیرت نے اپریل  2019 میں کانوں اور صنعت کی وزارت کا قلمدان سنبھالا تھا۔ ایک روز بعد ہی صدر عبدالعزیز بوتفلیقہ عوام اور فوجی کمانڈروں کے دباؤ میں آکر مستعفی ہوگئے تھے۔ تمازیرت پر صدر عبدالمجید تبون کے انتخابات تک وزارتی فرائض کے دوران بدعنوانی اورعہدے سے ناجائز فائدہ اٹھانےکے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ 
تمازیرت پر غلط بیانی، غیر مستحق افراد کو سہولیات دینے، سرکاری خزانے میں غبن اور اثر و نفوذ سے ناجائز فائدہ اٹھانے کے  الزامات بھی لگائے گئے تھے۔ 
الجزائر کی عدالت نے سابق وزیر صنعت کے خلاف بینک اکاؤنٹس میں جمع اثاثے اور انہیں مختلف ذرائع سے حاصل ہونے والی  آمدنی ضبط کرنے کا فیصلہ سنایا ہے۔ 

شیئر: