Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الجزائر میں غیر آباد کنویں بند کرنے کے لیے سوشل میڈیا پر مہم 

 ’جہاں بھی پرخطر کنواں ہو وہ اسے بند کرادے‘ ہیش ٹیگ بن گیا( فوٹو سبق) 
مراکش میں پانچ سالہ بچے ریان کی افسوسناک موت کے بعد الجزائر میں سوشل میڈیا کے صارفین نے غیرآباد پرخطر کنوؤں کوبند کرنے کے لیے سوشل میڈیا پرمہم شروع کی ہے۔ ’جہاں بھی پرخطر کنواں ہو وہ اسے بند کرادے‘ ہیش ٹیگ بن گیا۔ 
سبق ویب سائٹ کے مطابق الجزائر میں جگہ جگہ کنویں کھلے ہوئے ہیں۔ کاشتکار پانی کے بحران سے نمٹنے کے لیے کنویں کھودے ہوئے ہیں۔
متعلقہ اداروں کی جانب سے کنوؤں کے خطرات سے عوام کو بچانے کے لیے کوئی اقدام نہیں کیا جارہا ہے۔
مراکشی بچے کے المیے کے تناظر میں الجزائر کے مشرقی صوبے المسیلہ کے حکام نے کاشتکاروں اور کنوؤں سے پانی نکالنے والوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ کسی المیے سے بچنے کے لیے کنویں بند کردیں۔ 
الجزائرمیں سوشل میڈیا صارفین نے مطالبہ کیا ہے کہ’ مراکش کے المیے سے بچنے کے لیے غیرمنظم کنوؤں کے خطرات کا سدباب کیا جائے خود الجزائر میں بھی تین برس قبل مراکش جیسا واقعہ پیش آچکا ہے‘۔
متعددعرب ملکوں نےغیر محفوظ اورغیر منظم کنوؤں کے خطرات سے بچنے کے لیے کئی اقدامات کیے ہیں۔ 
سعودی وزارت ماحولیات و پانی و زراعت اب تک 2450 غیر آباد کنویں بند کراچکی ہے۔
سعودی وزارت ماحولیات و پانی و زراعت نے اس حوالے سے ایک فون نمبر مختص کیا ہے جس پر مقامی  شہری غیر آباد کنوؤں کے حوالے سے رپورٹ کرسکتے ہیں۔ 

شیئر: