Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ملتان سلطانز کی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو پی ایس ایل کی تاریخ کی سب سے بڑی شکست

سلطانز کی جانب سے شان مسعود اور محمد رضوان نے اننگز کا آغاز کیا (فوٹو پی ایس ایل)
قذافی اسٹیڈیم لاہورمیں کھیلے گئے میچ میں دفاعی چیمپئن ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 117 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دے کر ٹورنامنٹ میں آٹھویں کامیابی حاصل کرلی ہے۔یہ ایچ بی ایل پی ایس ایل کی تاریخ میں رنز کے اعتبار سے سب سے بڑی شکست ہے۔
ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور کوئٹہ کو جیت کے لیے 246 رنز کا بڑا ہدف دیا، لیکن وہ صرف 128رنز ہی بنا سکی۔
کوئٹہ نے اننگز کا آغاز کیا تو ڈی جے ویلی نے دوسرے اوور میں ول سمیڈ کو آؤٹ کر دیا۔ تیسرے اوور میں آصف آفریدی نے صرف ایک رن پر احسن علی کو ڈھیر کر دیا۔
ان کے بعد جیسن روئے نے بہتر کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 19 گیندوں پر 38 بنائے لیکن وہ بھی ویلی کا شکار بنے۔
افتخار احمد ابھی وکٹ پر قدم جما بھی نہ پائے تھے کہ آصف آفریدی نے انہیں بولڈ کر دیا۔ عمر اکمل نے 23 گیندوں ففٹی بنائی مگر وہ عمران طاہر کی گیند پر کیچ آؤٹ ہو گئے۔
ان کے بعد سہیل تنویر مگر وہ بھی پانچ رنز بنا کر خوشدل شاہ کے ہاتھوں پویلین لوٹ گئے۔ اسی طرح شاہ نواز دھانی نے نور احمد آٹھ رنز سے آگے نہ بڑھنے دیا۔
ملتان سلطانز کے ڈیوڈ ویلے، شاہنواز دھانی ، خوشدل شاہ اور آصف آفریدی نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ عمران طاہر نے ایک وکٹ حاصل کی۔
سلطانز کی جانب سے شان مسعود اور محمد رضوان نے اننگز کا آغاز کیا اور دونوں کھلاڑیوں نے اپنی ٹیم کو 119 رنز کا شاندار آغاز فراہم کیا۔
شان مسعود 38 گیندوں پر 57 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جس کے بعد ریلی روسو وکٹ پر آئے اور صرف 26 گیندوں پر دھواں دھار 71 رنز بنائے، جبکہ کپتان محمد رضوان 83 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔

ملتان سلطانز نے مقررہ 20 اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر 245 رنز بنائے (فوٹو اے ایف پی)

ملتان سلطانز نے مقررہ 20 اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر 245 رنز بنائے جو کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل سیون کا اب تک کا سب سے بڑا سکور ہے۔
ملتان سلطانز کی ٹیم میں آج کے میچ کے لیے ایک تبدیلی کی گئی ہے اور بلیسنگ موزربانی کی جگہ ڈیوڈ ولے کی واپسی ہوئی ہے۔
کوئٹہ کی ٹیم میں بھی دو تبدیلیاں کی گئی ہیں، جیمز ونس اور خرم شہزاد کی جگہ احسن علی اور محمد عرفان کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

شیئر: