Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کراچی کنگز کو مسلسل آٹھویں میچ میں شکست، ملتان نے سات وکٹوں سے ہرا دیا

کراچی کنگز نے ملتان سلطانز کو جیت کے لیے 175 رنز کا ہدف دیا ہے۔ (فوٹو: پی ایس ایل)
پاکستان سُپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن کے 23 ویں میچ میں ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کو شکست دے دی۔
بدھ کو لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں ہونے والا میچ ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کے سات وکٹوں سے ہرا دیا۔
 کراچی کنگز نے ملتان سلطانز کو جیت کے لیے 175 رنز کا ہدف دیا ہے۔ 
ملتان سلطانز کی جانب سے بیٹنگ کرتے ہوئے محمد رضوان 76 رنز بنا کر کرس جارڈن کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔
کراچی کنگز کے روہیل نظیر اور محمد نبی 21,21 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ جبکہ کراچی کنگز کے جو کلارک 40 رنز بنا کر عمران طاہر کی گیند پر شان مسعود کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔
کراچی کنگز کے کپتان بابراعظم دو رنز بنا کر رومان رئیس کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئے اور عماد وسیم 32 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
ملتان سلطانز کی جانب سے بولنگ کرتے وہئے شاہ نواز دھانی نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ رومان رئیس، خوشدل شاہ، مزاربانی اور عمران طاہر نے ایک ایک وکٹ لی۔
پی ایس ایل کی جانب سے جاری کردہ پوائنٹس ٹیبل پر ملتان سلطانز 14 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر جبکہ کراچی کنگز کی صفر پوائنٹس کے ساتھ پر آخری پوزیشن ہے۔
پی ایس ایل میں ملتان سلطانز نے اب تک آٹھ میچ کھیلے ہیں اور جن میں سے چھ میچز جیتنے کے بعد پوائنٹس ٹیبل پر پہلے نمبر پر ہے۔
 کراچی کنگز نے اب تک آٹھ میچز کھیلے ہیں کسی میں کامیاب نہ ہو سکی۔  تمام میچز ہارنے کے بعد کراچی کنگز پوائنٹس ٹیبل پر چھٹے نمبر پر ہے۔

شیئر: