Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کویت میں پی سی آر ٹیسٹ سے استثنی، شہری اور غیر ملکی دونوں شامل

کویتی حکومت نے کورونا کے باعث سخت حفاظتی تدابیر میں نرمی کیہے( فائل فوٹو اے ایف پی)
کویتی سول ایوی ایشن کی جنرل ایڈمنسٹریشن نے کہا ہے کہ ’سفری ضوابط اور پی سی آر ٹیسٹ سے استثنی میں کویتی شہری اور غیر ملکی مسافر دونوں شامل ہیں‘۔
عاجل ویب کے مطابق اس سرکلر میں ترمیم کی گئی ہے جس میں کہا گیا تھا ’صرف ان شہریوں کو واپسی کی اجازت دی گئی ہے جہنوں نے ویکسین نہیں لگوائی۔ اب اس میں ویکسین نہ لگوانے والے تمام مسافر شامل ہوں گے‘۔
یاد رہے کہ کویت نے پیر 20 فروری سے کویت آنے والے ویکسین یافتہ مسافروں کےلیے پی سی آر ٹیسٹ کی شرط اور ہاوس قرنطینہ ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔
غیر ویکسین یافتہ مسافروں کے لیے پی سی آر کی منفی رپورٹ کی شرط برقرار رہے گی۔ ایسے مسافروں کو کویت آمد پر ایک ہفتے ہاوس قرنطینہ کرنا ہوگا اور ساتویں دن پی سی آر ٹیسٹ کرانا ہوگا۔ منفی رپورٹ کی صورت میں قرنطینہ کی پابندی ختم ہوگی۔
کویتی حکومت نے کورونا کے باعث ملک میں سخت حفاظتی تدابیر میں نرمی اور بعض کو ختم کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔
 

شیئر: