Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بیش کے ساحل پر ایک ہفتے میں 10 ہزار سیاحوں کی آمد

مملکت بھر سے شہری اور مقیم غیرملکی پہنچ رہے ہیں (فوٹو سبق)
سعودی عرب کی جازان کی کمشنری میں بیش کا ساحل ان دنوں سیاحت کے لیے آنے والوں کا مرکز بنا ہوا ہے۔
جازان صوبے ، آس پاس کے علاقوں اور  مملکت بھر سے شہری اور مقیم غیرملکی سیر و سیاحت کے لیے پہنچ رہے ہیں۔ 
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق جازان شہر بیش کے ساحل کے قریب واقع ہے۔ شہر میں بنیادی اور امدادی صنعتوں کی فیکٹریاں قائم ہیں۔ 
سعودی آرامکو نے علاقے کے باشندوں اور یہاں آنے والوں کی سہولت کے  لیے بیش کے ساحل کو خوبصورت بنایا ہے۔ اس ہفتے وہاں دس ہزار سے زیادہ سیاح پہنچے ہیں۔ 
بیش کے ساحل پر کوسٹ گارڈز چوبیس گھنٹے ڈیوٹی دے رہے ہیں۔ ان کی موجودگی یہاں تیراکی کرنے والوں کی سلامتی کی ضمانت ہے۔ واکنگ ٹریک اور راہداریاں موجود ہیں۔ گھنے درخت اور پھلواریاں بھی لگی ہوئی ہیں۔ بیش کا ساحل شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کے لیے ایک خوبصورت قدرتی تحفہ بن گیا ہے۔
بیش ساحل پر سبزہ زار، سپورٹس فیلڈز، نوجوانوں کے لیے بینچیں، فیملی والوں کے لیے خصوصی بنچیں اور دیگر تمام سہولتیں مہیا ہیں۔ 

شیئر: