Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ملتان سلطانز کی اسلام آباد یونائیٹڈ کو چھ وکٹوں سے شکست

اسلام آباد یونائیٹڈ کا ملتان سلطانز کو جیت کے لیے 106 رنز کا ہدف۔ (فوٹو: پی ایس ایل)
پاکستان سپُر لیگ ( پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن کے 29ویں میچ میں ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست دے دی۔
اتوار کو قذافی سٹیڈیم لاہور میں ملتان سلطانز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان کھیلے جانے والے میچ میں ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو چھ وکٹوں سے شکست دے دی۔
ملتان سلطانز کی جانب سے بیٹنگ کرتے ہوئے عامر عظمت اور شان مسعود نے چار، چار اور خوشدل شاہ دو رنز بنا کر لیام ڈاؤسن کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔
ٹِم ڈیوڈ 17 رنز بنا کر زاہد محمود کی گیند پر ناصر نواز کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ 
ملتان سلطانز نے کے کپتان محمد رضوان 51 اور ڈیوڈ ویلے 28 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ 
 اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کےخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کے پہلے کھلاڑی محمد حریرہ دو رنز بنا کر آصف آفریدی کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کے ناصر نواز 14 اور لیام ڈاؤسن 22 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ 
اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان آصف علی اور عثمان گوہر نو،نو رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ جبکہ اعظم خان آٹھ اور دانش عزیز چھ رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ محمد موسیٰ 26 اور زاہد محمود تین رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ 
ملتان سلطانز کی جانب سے بولنگ کرتے ہوئے آصف آفریدی اور عمران طاہر نے دو،دو وکٹیں لیں اور ڈیوڈ ویلے، شاہ نواز دھانی اور ٹِم ڈیوڈ نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
پی ایس ایل سیون میں ملتان سلطانز کی کارکردگی اب تک کی تمام ٹیموں سے بہتر رہی ہے۔
ملتان سلطانز نے اب تک دس میچز کھیلے جن میں سے نو میچ جیتنے کے بعد پوائنٹس ٹیبل پر پہلے نمبر پر ہے۔
پی ایس ایل میں اسلام آباد یونئیٹڈ کی کارکردگی کچھ خاص نہیں رہی۔ ملتان سلطانز کے مقابلے اسلام آباد یونائیٹڈ نے بھی اب تک دس میچز کھیلے ہیں۔
جن میں چار میچ جیتنے کے بعد پوائنٹس ٹیبل پر چوتھے نمبر پر ہے۔

شیئر: