Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سری لنکن بحریہ کے کمانڈر کی جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات

سری لنکن وائس ایڈمرل نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف کی (فوٹو: آئی ایس پی آر)
سری لنکن بحریہ کے کمانڈر وائس ایڈمرل  نشانتھا اولوگیتنی نے پاکستان کے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی ہے۔
پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق منگل کو جی ایچ کیو راولپنڈی میں ہونے والی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سکیورٹی اور افغانستان کی موجودہ صورت حال کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔
جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان مشترکہ مفادات کی بنیاد پر سری لنکا کے ساتھ اپنے طویل مدتی کثیر الجہت تعلقات کو بڑھانا چاہتا ہے۔
انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ تمام علاقائی ممالک کو پائیدار امن اور استحکام کے لیے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔
سری لنکن وائس ایڈمرل نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف کی اور دونوں افواج کے درمیان دفاع، تربیت اور انسداد دہشت گردی کے شعبوں میں فوجی تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔
انہوں نے افغانستان کی صورت حال میں پاکستان کے کردار، بارڈر مینجمنٹ کے لیے خصوصی کوششوں اور علاقائی استحکام میں کردار کو بھی سراہا۔

شیئر: