Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات میں کورونا کے کیسز بڑھ گئے، 740 نئے مریض

چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا کے 4 لاکھ 61 ہزار ٹیسٹ کیے گئے(فوٹو ٹوئٹر)
متحدہ عرب امارات میں کورونا کے نئے کیسز اضافہ ہوا ہے۔ پچھلے چوبیس گھنٹے میں 740 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔
وزارت صحت کے مطابق بدھ 23 فروری کو گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے 4 لاکھ 61 ہزار925 ٹیسٹ کیے گئے۔
امارات کے سرکاری خبر رساں ادارے ’وام‘ نے وزارت صحت کے حوالے سے بتایا کہ’ نئے کیسز کے بعد متاثرین کی کل تعداد 8 لاکھ 76 ہزار 624 تک پہنچ گئی ہے‘۔
بیان میں کہا گیا کہ ’گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار956 افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔ صحت یاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر8 لاکھ 24 ہزار971 ہوگئی ہے۔‘
’زیرعلاج مریضوں میں سے مزید ایک چل بسا، مرنے والوں کی کل تعداد دو ہزار 298 ہوگئی ہے‘۔
علاوہ ازیں وزارت صحت نے بیان میں کہا کہ ’گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا ویکسین کی مزید 19 ہزار527 خوراکیں دی گئی ہیں۔ اب تک 2 کروڑ 40 لاکھ 66 ہزار18خوراکیں دی جاچکی ہیں۔‘

شیئر: