Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی کرکٹ فیڈریشن کی جانب سے پاکستانی طلبا کے درمیان کرکٹ میچز

سعودی عرب کے یوم تاسیس کے موقع پرسعودی کرکٹ فیڈریشن نے پاکستانی سفارتخانے کے تعاون سے ریاض کے ’زیڈ اے ایس‘ گراونڈ میں پاکستانی سکولوں کے درمیان کرکٹ چیمپئن شپ ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا۔
تقریب میں فیڈریشن کے ’سی ای او‘ طارق بن زیاد سقا اور پاکستانی سفارتخانے کے اعلی عہدیداوں کے علاوہ پاکستانی سکولز کی اہم شخصیات نے بھی شرکت کی۔

سعودی کرکٹ فیڈریشن کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق مملکت کے یوم تاسیس کے حوالے سے منعقد کیے جانے والے ٹورنامنٹ میں ریاض میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی بڑی تعداد بھی شریک ہوئی۔
سعودی کرکٹ فیڈریشن کے تحت دو میچ کھیلے گئے ، پہلا میچ پاکستانی سکول گرلز سیکشن کی ٹیموں میں ہوا جبکہ دوسرا میچ بوائز ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا۔

کرکٹ میچز کا انعقاد ’سپورٹس فارآل‘ سلوگن کے تحت فیڈریشن کی زیرنگرانی کیا گیا تھا۔
میچ کے اختتام پر فیڈریشن کے ’سی ای او‘ طارق سقا نے پاکستانی سفارتخانے کے عہدیداروں اور پاکستانی کمیونٹی کا خصوصی شکریہ ادا کیا جنہوں نے قومی تقریب کی مناسبت سے منعقدہ میچ میں بھرپورتعاون کیا۔

ٹورنامنٹ کے اختتام پر فاتح ٹیموں کو ٹرافی اور انعامات دیئے گئے۔
 

شیئر: