Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

روپے کے مقابلے میں سعودی ریال، امریکی ڈالر، اماراتی درہم اور دیگر کرنسیوں کی قدر

ڈالر کی قیمت میں جمعہ کے روز 72 پیسے کا اضافہ ہوا ہے۔ (تصویر: ایس بی پی)
پاکستان میں کاروباری ہفتے کے آخری روز بھی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں اضافے کا رجحان رہا ہے۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جمعہ کو جاری کردہ انٹربینک مارکیٹ رپورٹ کے مطابق پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں 72 پیسے کا اضافہ ہوا۔
مزید پڑھیں
حالیہ تبدیلی کے بعد ڈالر کی قدر بڑھ کر 177.11 روپے ہو گئی ہے۔
انٹربینک مارکیٹ میں دیگر کرنسیوں میں سے سعودی ریال کی قدر 47.20، اماراتی درہم 48.21، برطانوی پاؤنڈ 237.64، عمانی ریال 460.01، بحرینی دینار 469.77 اور کویتی دینار کا شرح تبادلہ 584.81 روپے رہا۔
جمعہ کو اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 177.5 اور قیمت فروخت 179، سعودی ریال کی قیمت خرید 46.85 اور قیمت فروخت 47.5، اماراتی درہم کی قیمت خرید 48.3 اور قیمت فروخت 49 روپے رہی۔

شیئر: