Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی سفارتخانے کی روس میں موجود شہریوں کےلیے نئی ہدایت کیا؟

عارضی پابندی دو مارچ تک جاری رہے گی( فائل فوٹو عکاظ)
ماسکو میں سعودی سفارتخانے نے کہا ہے کہ روس نے 12 ائیرپورٹس پر پروازویں عارضی طور پر روک دی ہیں۔
 سعودی شہریوں کو انتباہ کیا گیا ہے کہ ’وہ روسی حکام کی ہدایات کے مطابق صرف ان ائیر پورٹس سے روانگی کا پرگرام بنائیں جو ان دنوں سفر کے لیے کھلے ہوئے ہیں‘۔
عکاظ اخبار کے مطابق سعودی سفارتخانے نے بیان میں کہا کہ’ روس میں اس وقت متعدد سعودی شہری مقیم ہیں جبکہ بعض سیاحت کے لیے آنے تھے‘۔
سعودی سفارتخانے کا کہنا ہے کہ ’روسی حکام نے ملک کے جنوبی علاقے میں بعض ایئرپورٹس سے پروازوں پرعارضی پابندی لگا ئی ہے۔ یہ پابندی دو مارچ تک جاری رہے گی‘۔
 روسی حکام کا کہنا ہے کہ ’جنوبی علاقے کے ائیر پورٹس سے پروازوں پر پابندی یوکرین میں صورتحال کے پیش نظر لگائی گئی ہے۔ کوئی بھی شخص سفر کے لیے ان ایئرپورٹس کا رخ کرے اور نہ مسافروں کے خیرمقدم کے لیے وہاں جائے‘۔
روسی حکام نے ایئرپورٹس انتظامیہ اور فضائی کمپنیوں کو یہ بھی ہدایت کی ہے کہ’ وہ ویب سائٹ اور سوشل میڈیا کے ذریعے نئی صورتحال سے مسافروں کو مطلع کریں‘۔

شیئر: