Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سابق آسٹریلوی وکٹ کیپر روڈ مارش ’زندگی موت کی کشمکش میں‘

روڈ مارش اپنے دور کے بہترین وکٹ کیپر رہ چکے ہیں (فوٹو: اے ایف پی)
آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے سابق وکٹ کیپر روڈ مارش دل کا دورہ پڑنے کے بعد زندگی اور موت کی جنگ لڑ رہے ہیں۔
خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق 74 سالہ وکٹ کیپر کو پیر کے روز دل کا دورہ پڑا تھا جس کے بعد وہ کومہ میں چلے گئے ہیں۔
روڈ مارش نے اپنے کیریئر میں 96 ٹیسٹ میچز کھیلے اور بعد میں کرکٹ آسٹریلیا کے چیف سلکیٹر کے عہدے پر بھی فائز رہے۔
روڈ مارش پیر کو آسٹریلوی ریاست کوئینز لینڈ میں ایک چیریٹی ایونٹ میں شریک تھے کہ دل کا دورہ پڑنے پر گر گئے جس کے بعد انہیں ہسپتال میں داخل کر دیا گیا تھا۔
روڈ مارش کے بیٹے پال کا کہنا ہے کہ ان کے والد کی حالت نازک ہے۔
اتوار کو رات گئے پال نے ایک بیان میں کہا کہ ان کے والد روڈ مارش اس وقت زندگی اور موت کی جنگ لڑ رہے ہیں اور کومے میں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ فی الحال تو انتظار ہی کر رہے ہیں اور یقین سے کچھ بھی نہیں کہا جا سکتا۔
پال کا کہنا تھا کہ ان کے والد کی طبی حالت میں بہت لوگوں کی دلچسپی ہے اور دنیا بھر سے محبت اور ہمدردی کے پیغامات موصول ہو رہے ہیں۔
انٹرنیشل کرکٹ میں بہترین وکٹ کیپر رہنے والے روڈ مارش نے 355 وکٹیں لے کر عالمی ریکارڈ قائم کیا تھا۔

شیئر: